عدالت سپیکر کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدالت کو پارلیمنٹ کا بہت احترام ہے سپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے 10 مستعفی ارکانِ اسمبلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی، کیا، عدالتیں سیاسی تنازعات حل کرنے کیلئے نہیں ہیں، سیاسی تنازعات کے حل کے لیے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔ صرف سیاست چمکانے کیلئے درخواست پر حکم جاری نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا احترام ہے، یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی ذمے داری پوری کریں، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ابھی تک باقیوں کے استعفے ہی منظور نہیں ہوئے، عوام نے بھروسہ کر کے نمائندوں کو پارلیمنٹ بھجوایا ہے، یہ سیاسی تنازعات ہیں، سیاسی جھگڑے دور کرنے کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔ آپ کو مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے