پشاور میں مہنگائی عروج پر، انتظامیہ مخصوص علاقوں تک محدود

ویب ڈیسک : پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی اور مہنگائی کیخلاف آپریشن شہر کے چند علاقوں تک محدود کردیا ہے جبکہ باقی شہر میں من مانے ریٹس کی وصولی پر شہری شاقی ہیں ۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ ، آٹے اور دیگر اشیاء خوردونوش کیخلاف کارروائی یونیورسٹی روڈ، سکندر پورہ، گلبہار، حیات آباد، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ، باڑہ روڈ، رنگ روڈ اور دیگر سڑکوں تک ہی کارروائیاں محدودہیں جبکہ پشاور کے باقی تمام علاقے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نظروں سے اوجھل ہیں جس کے باعث شہری انتہائی مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبو رہیں ۔
اندرون شہر سمیت دیہی علاقوں میں آٹے ، روٹی، دودھ، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں من مانی وصول کی جارہی ہیں جی ٹی روڈ کے ایک جانب پھلوں کی قیمتیں دوسری جانب سے مختلف ہیں ایک ہی فردوس کی سبزی منڈی میں ایک سبزی فروش کی جانب سے لگائی جانیوالی قیمت دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہوتی ہے جبکہ ایک ریڑھی بان پھلوں کی جو قیمت وصول کرتا ہے دوسرا اس سے زیادہ وصول کررہا ہے سرکاری نرخ نامہ صرف ڈپٹی کمشنر کے فیس بک پیج اور ٹوئیٹر ہینڈلر تک محدود ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کا مطالبہ کرنے پر انہیں راستہ دکھا دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی