پشاور بورڈ نے انٹر نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات کا پلڑا بھاری

ویب ڈیسک :پشاورتعلیمی بورڈنے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دئیے ہیں جس میں مجموعی طور پر پری میڈیکل اور آرٹس گروپس میں پہلی تین پوزیشنز پر طالبات براجمان رہیں جن میں سے پانچ طالبات جناح کالج فار وومن پشاور یونیورسٹی سے تعلق رکھتی ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز پشاور تعلیمی بورڈ سے جاری نتائج کے مطابق جناح کالج کی طالبہ زینب ظہور خان نے 1064 نمبر ز کے ساتھ پشاور بورڈ کو ٹاپ کیا ہے.
اسی کالج کی ایمان گلالئی نے 1063 نمبرز کے ساتھ دوسری اور طوبیٰ عظیم نے 1061 نمبر ز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری انجینئرنگ میں پہلی تین پوزیشن لڑکوں کے نام ر ہیں۔ گورنمنٹ کالج پشاور کے طالب علم محمد توقیر زمان نے1059 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ دو الگ الگ نجی کالجز کے طلباء محمد شارق نے1046نمبرز کے ساتھ بورڈ میں دوسری اور فیضان اللہ پری انجینئرنگ گروپ میں 1037نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے ہیں ۔ جنرل کمپیوٹر گروپ میں بھی پہلی تین پوزیشنز پر لڑکے کامیاب ہوئے ہیں غفران محمود نے 1053 نمبر لے کر جنرل اینڈ کمپیوٹر گروپ میں پہلی پوزیشن لی ہے عدنان خلیل1027نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون چارسدہ کے طالب علم جنرل کمپیوٹر گروپ میں1013نمبرز لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔
آرٹس گروپ میں بھی طالبات نے پہلی تین پوزیشن پر دعویٰ برقرار رکھا ۔ جناح کالج فار وومن کی سبین سیف اللہ1044نمبرز کے ساتھ اول، جناح کالج فار وومن یونیورسٹی پشاور ہی کی طالبات فریحہ خان1027 اور جویریہ تنویر1027نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ اقراء حفاط سیکنڈری سکول کی طالبہ سیدہ جویریہ مسعود نے آرٹس گروپ میں1026نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن لی ہے۔ نتائج کے مطابق اسلامیہ کالج پشاورکے تھیالوجی گروپ کے وقاص احمد946نمبرز کے ساتھ پشاور تعلیمی بورڈ میں اول پوزیشن پر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد