مریم نواز والد سے گلے لگ کر آبدیدہ ہو گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گزشتہ رات لندن پہنچ گئی ہیں۔
مریم نواز لندن ایئرپورٹ پہنچیں تو ان کے بھائی حسین نواز اور ن لیگی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ لایا گیا جہاں انہوں نے استقبال کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایون فیلڈ رہائش گاہ آمد پر مریم نواز نے حسن نواز اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی، کئی سال بعد والد سے گلے لگنے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں ان کے آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے ۔
واضح رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پیر کے روز پاسپورٹ واپس ملا تھا جبکہ وہ منگل کی صبح لاہور سے دوحہ روانہ ہوئیں، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن پہنچی ہیں۔
ذرئع کے مطابق مریم نواز تقریباً ایک ماہ تک لندن میں مقیم رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد