پی ٹی آئی سینیٹر حراست میں

وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی سینیٹر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی اور حامدخان کو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے، ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کےبعد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو حراست میں لینے سےمتعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایف آئی اے کے کسی ونگ نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک