حیات آباد تین خواتین کی لاشیں

پشاور : حیات آباد میں گھر کے اندر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: پشاور پولیس سٹیشن تاتارا کے علاقہ میں جائیداد وراثت کے تنازعہ پر ماں نے اپنی دو جوان سالہ بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اور مبینہ طور پر خودکشی کرلی. پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹےکی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی. تاہم نعشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی ارشد علاوالدین ولد علاوالدین نے تھانہ تاتارا پولیس کو اپنی بھتیجی مسماۃ عنبر ناصر کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ وراثتی جائیداد میں حصہ لینے کے لئے بات چیت کے دوران مسماۃ عنبر ناصر نے پہلے اپنی دو بیٹیوں مسماۃ ماہرہ اور مسماۃ عیشان کو قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی ہے. پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ واقعہ سے متعلق 174 دریافت شروع کر دی گئی ہے. جامع تحقیقات کے دوران مدعی اور دیگر رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے جلد اصل حقائق معلوم ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت