سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز درکار

کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا ہے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے بہترین سکور ڈیون کانوائے کا رہا جنہوں نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے، مارک چیپمین نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 32 جبکہ کپتان کین ولیمسن 31 رنز بنا پائے، پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین، محمد وسیم اور محمد نواز نے دو دو جبکہ شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی