پشاور میں ادویات

پشاور میں ادویات کی ڈیمانڈ میں اضافہ، کئی دوائیاں بدستور غائب

ویب ڈیسک :پشاورکے شہری اورمضافاتی علاقوں میں بعض بیماریوں کی ادویات کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بھی مفت ادویات کی فراہمی مریضوں کیلئے محدود کردی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں میڈیسن مارکیٹ میں کینسر، شوگر اور مسکن ادویات کابحران چل رہاہے جبکہ بخار اورسینے کے دیگر امراض کے علاوہ انٹی بائیوٹیک دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے.
مذکورہ ادویات زیادہ تر کائونٹر سیل ہے اس لئے میڈیکل سٹورز پر معیاری اور غیر ملکی کمپنیوں کی دوائیاں مشکل سے دستیاب ہیں ذرائع نے بتایا کہ بعض بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت پر بھی ادویات کا سٹاک ختم ہوچکا ہے جس کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زاور ڈپٹی ہیلتھ آفیسرز کو ڈیمانڈ بھیجی گئی ہے لیکن فی الحال یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا ہے اس وقت ہسپتالوں میںانٹی بائیوٹک اوردوسری ضروری ادویات کی فراہمی عارضی طورپر معطل ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک