عمران خان کا 6 نشستیں جیتنا

ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے، پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پر ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے، نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔ پوری امید ہے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ میرٹ پرہوگا۔
شیخ رشیدنے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ڈیل کےمنتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے، ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےدفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا