توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن فیصلہ سنائے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ،متعدد زخمی