خیبر پختونخوا میں سیلاب

سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں سیلاب زدہ علاقوں میں موسمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں خوفناک شرح کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف بیماریوں کے 1246 کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہ تمام مریض پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، سوات، شانگلہ، دیر اور ڈی آئی خان سمیت دیگر کئی اضلاع کے ہسپتالوں اور صحت مراکز وغیرہ پر رپورٹ کئے گئے ہیں ان بیماریوں میں نزلہ، زکام، بخار، کھانسی، قے دست اور نمونیا کے علاوہ خونی اسہال کے کیس بھی رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ افراد بھی اس تشخیصی لسٹ میں شامل بتائے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سردی کا موسم شروع ہونے کی وجہ سے ان بیماریوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا جس کیلئے سیلاب سے تباہ حال ہسپتالوں کے بارے میں منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا