ایم ڈی کیٹ امتحان آج ملک بھر میں منعقد ہو گا

ویب ڈیسک :میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ایم ڈی کیٹ آج اتوار13نومبر کو ملک بھر میں منعقد ہو گا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دو لاکھ 4 ہزار سے زائد بچے ایم ڈی کیٹ امتحان دیں گے ایم ڈی کیٹ کے سٹوڈنٹس کی زیادہ تعداد بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہے .
جس کی وجہ سے وہاں پر بھی ایک ہی دن اور وقت پرامتحان لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی سینٹرز میں امتحان دینے والے طلبا کی تعداد 462 ہے،پی ایم سی کا عملہ اور صوبائی اور وفاقی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز امتحانات کی خود نگرانی کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ