ملک دیوالیہ ہونے کے خطرے

ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا6 ماہ قبل نشاندہی کی تھی، عمران خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک کے ممکنہ دیوالیہ ہونے کے خطرے اور قرضوں کی واپسی میں سست روی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی دیوالیہ پن اور قرضوں کی واپسی سے متعلق صورتحال کی نشاندہی میں 6 ماہ قبل ہی کرچکا تھا، میں نے 6 ماہ قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکار کی سازش قرض کی واپسی کی ہماری صلاحیت نیست و نابود کرتےہوئے معیشت کوتباہی کےگھڑےمیں اتار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر کم وبیش 3 دہائیوں تک راج کرنے والے2 مجرم خاندان ملکی معیشت کی تعمیرمیں کبھی سنجیدہ نہ تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ہے کہ30 سال تک اقتدار میں رہنے والے مجرموں کے یہ 2 خاندان معیشت کی تعمیر کی صلاحیت سے بھی محروم تھے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی