کورونافنڈز میں خردبرد

کورونافنڈزمیں خردبرد،نیب نے محکمہ صحت سے ڈیٹامانگ لیا

ویب ڈیسک : محکمہ صحت کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو کورونا فنڈز میں خرد برد کرنے پر شروع ہونے والی انکوائری میں مکمل معلومات نہ دینے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نیب نے محکمہ صحت سے تفصیلات فراہم کرنے کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ کورونا وائرس کیلئے خریدے جانے والے آلات و دیگر فنڈز میں خرد برد کرنے پر نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے
جس کیلئے نیب نے پہلے بھی کئی مرتبہ محکمہ صحت سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے نیب کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں تاہم نیب نے ایک مرتبہ پھر محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ نیب کے مطابق مراسلہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام ہے جس میں میں کورونا کے ویسٹ کو ضائع کرنے اور کنٹریکٹر کو ادائیگی کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ پبلک ہیلتھ کی جانب سے تمام ضروری رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں ۔ ایک ہی کمپنی کو 27اور 29اپریل2021ء کو سپلائی آرڈر دیا گیا جبکہ اشتہار 28اپریل کو دیا گیا۔ٹیکسی سروسز کی مد میں کتنی اور کس کو ادائیگی کی گئی ہے وہ تفصیل بھی مانگی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم