راولپنڈی ٹیسٹ

راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 17 رنز بغیر نقصان کے بنا لئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 657 تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 17 رنز بنا لئے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا تھا، کھانے کے وقفے پر وکٹ پر امام الحق 11 اور عبداللہ شفیق 6 سکور کے ساتھ موجود تھے، قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 657 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 153، زاک کرالے 122، اولی پوپ 108 اور بین ڈکیٹ 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے زاہد محمود رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو جبکہ حارث رئوف نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری