امام الحق ٹیسٹ کرکٹ

امام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کرلئے

اپنے کیریئر میں ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے اوپنر امام الحق نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جاری سیریز کی پہلی اننگز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔امام الحق جو اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا 17 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں نے یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز حاصل کیا۔ 18ویں اوور میں ول جیکس کی گیند پر امام نے ایک شاٹ مار کر اپنے 1,000 رنزمکمل کئے۔اپنے کیریئر کے دوران پاکستان کے لیے امام الحق نے 54 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں، بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری