پرتھ ٹیسٹ ویسٹ انڈیز

پرتھ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے 3 وکٹوں پر 192، جیت کیلئے مزید 306 رنز درکار

پرتھ میں جاری آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لئے ہیں جب کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر گریک بریتھویٹ 101 اور کائل میئرز بغیر کوئی سکور بنائے وکٹ پر موجود تھے، ویسٹ انڈیز کو اب بھی میچ جیتنے کیلئے 306رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں، آسڑیلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 182 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کیلئے 498 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت کی ، ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 116 جبکہ دوسری وکٹ 133 اور تیسری وکٹ 191 کے مجموعی سکور پر گری، آئوٹ ہونے والے بیٹرز ٹیگ نارائن چندرپال 45 جبکہ شمارا بروکس 11 رنز بنا پائے جبکہ جرمین بلیک ووڈ چوبیس رنز سکور کرسکے، آسڑیلیا کی جانب سے نتھن لیون نے دو جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی، آسڑیلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 598 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی