راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ نے بازی پلٹ دی، پاکستان کو 74 رنز سے شکست

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے74 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 268 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کے کھلاڑی رابنسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو جیت کیلیئے 263 رنز جبکہ انگلینڈ کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔ 89رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی، امام الحق 48 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، وہ اینڈریسن کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ ہوئے،ان کے بعد محمد رضوان بیٹنگ کیلئے آئے، محمد رضوان نے 45 منٹ بعد اور 24ویں گیند پر چوکا لگایا۔اسی دوران سعود شکیل نے نصف سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالیئے تھے۔ 176رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی، محمد رضوان 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،وہ اینڈریسن کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔اس موقع پر اظہر علی بیٹنگ کیلیئے آئے۔ 198 رنز کے مجموعی سکور پرپاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی، سعود شکیل 76 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،وہ رابنسن کی گیند پر جینی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ان کے بعد سلیمان علی آغا بیٹنگ کیلیئے آئے۔ چائے کے وقفے پر پاکستان کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنزتھا۔ 259 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی، سلیمان علی آغا 30 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، انہیں رابنسن نےlbwآوٹ کیا۔ان کے بعد نسیم شاہ بیٹنگ کیلیئے آئے۔ 260 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی، اظہر علی 40 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،وہ رابنسن کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر زاہد محمود بیٹنگ کیلیئے آئے۔ 264 پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گر گئی، زاہد محمود صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہو گئے، وہ اینڈریسن کی گیند پر وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ان کے بعد حارث روف بیٹنگ کیلیئے آئے۔ اسی سکور پر پاکستان کی نویں وکٹ گر گئی،حارث روف کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے، وہ اینڈرسن کی گیند پر lbw آوٹ ہوئے۔اس موقع پر آخری کھلاڑی محمد علی بیٹنگ کیلیئے آئے۔268 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ گر گئی ،نسیم شاہ 6 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔محمد علی صفر سکور کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور رابنسن نے 4،4 جبکہ بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔یوں انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 74رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ کے کھلاڑی رابنسن کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔پاکستان نے 100 رنز 34۔4اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر, 150 رنز 48۔3اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر, 200 رنز 61۔4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پراور 250 رنز 74۔2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا