آسڑیلوی کپتان ان فٹ

آسڑیلوی کپتان ان فٹ، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے

آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا، آسڑیلوی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے اپنے کپتان فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی خدمات حاصل نہیں ہونگی جو فٹنس مسائل کا شکار ہیں، پیٹ کمنز کی جگہ فاسٹ بائولر سکاٹ بولینڈ کو ٹیم میں طلب کرلیا گیا ہے ، پیٹ کمنز نے بدھ کے روز کچھ رننگ کی تاہم انہوں نے نیٹ میں بائولنگ نہیں کرائی آسڑیلوی ٹیم کی میڈیکل ٹیم کے مطابق پیٹ کمنز اپنی بائولنگ کرانے کیلئے مکمل فٹ نہیں ہیں،
امید کی جا رہی ہے کہ پیٹ کمنز جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں واپس آجائیں گے، پیٹ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے، یاد رہے کہ آسڑیلیا کی ٹیم نے پرتھ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی