20دسمبر تک الیکشن کی تاریخ نہ ملی تواسمبلیاں توڑدینگے، فواد چوہدری

20دسمبر تک الیکشن کی تاریخ نہ ملی تواسمبلیاں توڑدینگے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 20مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا اور اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کچھ پتا نہیں
صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک چلانے کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ،عظمیٰ بخاری