مردم شماری ڈیٹا

مردم شماری ڈیٹا31مارچ تک نہ ملنے پرانتخابات مشکل

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری پر نئے عام انتخابات کرانے کیلئے 31مارچ تک حتمی ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی صورت میں بروقت انتخابات کا انعقاد مشکل قرار دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کر بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے صوبائی کمشنرز کے ساتھ ملاقات میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا ڈیٹا 31دسمبر 2022تک الیکشن کمیشن کو فراہم کردیاجائے تاہم ملک میں جاری سیاسی مسائل اور معاشی صورتحال کے باعث ڈیجیٹل مردم شماری شروع نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے مردم شماری میں تاخیر سامنے آگئی ہے
ڈیجیٹل مردم شماری میں تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن نے عام انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کیلئے اپنے اقدامات کی ڈیڈ لائن بھی تبدیل کردی ہے اور اب الیکشن کمیشن کو اپریل 2023تک تمام ڈیٹا درکار ہوگا تاکہ بروقت الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنے اقدامات شروع کرے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کیلئے ایکشن پلان، حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں میں تبدیلی کا آغاز حتمی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد کرنا ہے تاہم اگر ادارہ شماریات نے 31مارچ 2023تک مردم شماری کا حتمی ڈیٹا فراہم نہ کیا تو الیکشن کمیشن اپریل سے اپنے اقدامات شروع نہیں کر سکے گا اور عام انتخابات بروقت کرانے میں مشکل پیش آئے گے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،گورنر فیصل کریم کنڈی