GPO 2

پنشن کی ادائیگی روکنے پر جنرل پوسٹ آفس پشاورمیں شدید ہنگامہ آرائی

پشاور: پنشن کی وصولی کے معاملے پر جنرل پوسٹ آفس پشاور میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہنگامہ آرائی کے باعث جنرل پوسٹ آفس انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی روکنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں کی وصولی بھی بند کر دی ہے ، گذشتہ روز سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین بغیر حفاظتی اقدامات کے پنشن کی وصولی کیلئے جی پی او پشاور آئے تھے جبکہ سٹاف کی کمی کے باعث پنشن کی ادائیگی روکنے پر ریٹائرڈ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اس حوالے سے جی پی او ملازمین کا موقف تھا کہ بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین جی پی او آئے ہیں جبکہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے جی پی او کے ملازمین کرونا وائرس کے شکار ہونے کے خطرات ہیں جی پی او ملازمین کو کسی قسم کے حفاظتی یونیفارم کی فراہمی نہیں کی گئی ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین نے لائن بنانے اور سماجی فاصلہ رکھنے سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کی چار جامعات میں پرو وائس چانسلرز کی تقرری کردی گئی