انڈیا میں کورونا بی ایف 7

انڈیامیں کورونا کی نئی شکل بی ایف 7 تیزی سے پھیلنے لگی

ویب ڈیسک :بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف.7 تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے مودی سرکار کو فوری اور مؤثر اقدامات اُٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکروں کا نیا سب ویریئنٹ BF.7 دراصل چین سے ملک میں آیا اور اب تک کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔خیال رہے کہ چین میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا سے دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد کئی شہروں میں لاک ڈائون کو مزید سخت کردیا گیا۔بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کے 131کیسز سامنے آچکے ہیں اور ہسپتال میں کورونا میں مبتلا مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ