پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کمٹنری

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمٹنری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے، یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، اعلان کے مطابق بازید خان، کرس ہیرس، ڈینی موریسن پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے دوران صرف کمنٹری کرینگے، سکاٹ سٹائرس دوسرے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران کمنٹری کیلئے دستیاب ہونگے، سائمن ڈول صرف ٹیسٹ میچوں کے دوران کمنٹری کرینگے، پاکستان کی جانب سے عروج ممتاز اور سابق فاسٹ بائولر وقار یونس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے، سکندر بخت میچ سے قبل اور بعد میں تجزیہ پیش کرینگے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوران 27 جدید کیمرے کوریج کیلئے دستیاب ہونگے ، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے ہاک آئی ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری