حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال

حاجی کیمپ چلڈرن ہسپتال میں ادویات اور آلات کی کمی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے4 سیکنڈری کیئر ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلہ کی شرح کم جبکہ چارسدہ،کوہاٹ، ہری پور اور لوئر دیرمیں مریضوں کے داخلے کی شرح سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں مریضوں کے داخل ہونے کی شرح 92فیصد تک پہنچ گئی ہے ضلع چارسدہ میں یہ شرح67فیصد، لوئر دیر میں یہ شرح86فیصداور کوہاٹ میں یہ شرح 59فیصد ریکارڈ کی گئی ہے
ڈی ایچ کیو ہسپتال خیبر، ٹانک ، بٹگرام اور شانگلہ کے ہسپتالوں میں سب سے کم شرح کے ساتھ مریضوں کو داخل کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے اس طرح ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ، ہنگو، بٹگرام اورچترال کے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کی شرح سب سے زیادہ جبکہ ٹائپ سی ہسپتال لکی مروت ، ایبٹ آباد ، ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات اور صفوت غیور چلڈرن ہسپتال پشاور میں ادویات کی دستیابی کی شرح سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی آلات کی دستیابی کی شرح کے لحاظ سے سب سے زیادہ طبی آلات ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ ، اور کزئی، ہری پور اور باجوڑ میں ہے جبکہ صفوت غیور چلڈرن ہسپتال پشاور، ڈی ایچ کیو ہسپتال شمالی وزیر ستان ، ایبٹ آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات میں طبی آلات کی دستیابی کی شرح کم ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی