بنوں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی

بنوں:تعلیمی اداروں کواپنے وسائل میں سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

ویب ڈیسک : ڈپٹی کمشنر بنوں کی صدارت میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر اعلیٰ سطحی اجلاس ، تمام اداروں کو دستیاب وسائل میں سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی جبکہ تعلیمی اداروں نے انتظامیہ سے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا بنوں میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ عون حیدر گوندل کی صدارت میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں موجودہ صورت حال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے نمٹنے کیلئے مشاورتی عمل ہوا جس میں تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا تاہم تعلیمی اداروں کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کو ناکافی قرار دیا گیا
جس کیلئے اُنہوں نے سیکورٹی انتظامات بڑھانے کا مطالبہ کیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بنوں نے ہدایات جاری کی ہے کہ امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے تاہم تمام ادارے اپنے دستیاب وسائل میں سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے افرادی قوت بڑھائیں جبکہ پولیس حکام کو بھی موجودہ تحفظات سے آگاہ کرکے سیکورٹی موثر بنانے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ موجودہ حالات میں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے ۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی