مہنگائی لنڈا ٹیکس 300فیصد

مہنگائی سے لنڈا بھی محفوظ نہیں، ٹیکس میں300فیصد اضافہ

ویب ڈیسک : لنڈے کے کاروبار پر بھی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا حکومت کی جانب سے ٹیکس میں 300فیصد اضافہ کو لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں نے مستر دکردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے رات 8بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے لنڈے کا کاروبار کرنیوالوں کا اجلاس عابد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لنڈا کاروبار سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں حکومت کی جانب سے کاروباری افراد کو ہراساں اور لنڈا کے سامان پر 300فیصد لگانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عابد حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات میں کمی کا فیصلہ درست نہیں ہے ، ملک معاشی واقتصادی مسائل کا شکار ہے کاروباری معاملات پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہیں ، اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے لائحہ عمل تیار ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے نئے لنڈا کاروبار پر اضافی ٹیکسز میں رعایت کا مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جائز مطالبات حل کرنے کیلئے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سمیت تمام حکومتی عہدیداروں سے باقاعدہ طور پر مشاورتی نشست منعقد کرینگے اور اپنے حق کیلئے ہر محاذ پر آواز اٹھائینگے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان