لوڈشیڈنگ کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کافیصلہ

لوڈشیڈنگ کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کافیصلہ

ویب ڈیسک: صوبہ میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ سی سی آئی یعنی مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کیلئے توجہ دلاؤنوٹس خیبر پختونخوااسمبلی میں جمع کرادیا گیاہے ایم پی اے سردارحسین بابک کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق صوبہ کے طول وعرض میں بجلی کی اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کوشدید تکلیف کاسامناکرناپڑرہاہے
شدید سردی میں جاری لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کوبری طرح اور پختونخوا کے عوام کی مشکلات اور تکالیف میں بے پناہ اضافہ کردیاہے خیبرپختونخوا اس وقت پانی سے سستی ترین بجلی پیداکرنیوالا صوبہ ہے لیکن یہاں کے عوام مہنگی ترین قیمت اورطویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تنگ آگئے ہیں نوٹس کے مطابق صوبہ کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کو یہ مسئلہ سی سی آئی میں اٹھاناچاہئے اوراس مسئلے کے حل کیلئے عوام کونظر آنے والے اقدامات اٹھانے چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف