کاٹلنگ گھریلو ناچاقی

کاٹلنگ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار افرادقتل،ایک زخمی

ویب ڈیسک :کاٹلنگ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ ایک اور واقعہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں چارسدہ کے رہائشی دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ کاٹلنگ کے گائوں میاں خان میں سنان نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی مسماة (ش) کو گھر کے اندر چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے بعد میںخود بھی زہریلی دوا کھا لی اور چھری سے اپنی نبض اور گلہ کاٹ کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ جبر کی حدود سرفراز کلی میں نماز جنازہ کے دوران پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق نماز جنازہ میں مسلح افرادنے چارسدہ تنگی سے آئے تین بھائیوں کو گولیاں مار دیں جس سے رحمت شاہ عمر چالیس سال اور عبدالغفار عمر 35 سال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا بھائی مطیع اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقتولین اور مجروح کے چوتھے بھائی عبدالقیوم ولد گل محمد کی مدعیت میں ملزم گل احمد جان، عبداللہ ، یوسف پسران شیربہادر ولد حبیب نور پر دعویداری کرتے ہوئے رپورٹ درج کروا لی ہے ۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی، تھقیقات شروع