کیپیٹل میٹروپولیٹن میں ڈائریکٹرفنانس کا عہدہ خالی

کیپیٹل میٹروپولیٹن میں ڈائریکٹرفنانس کا عہدہ خالی

ویب ڈیسک :کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر فنانس کی تقرری نہ ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے نئے آفیسر کی عدم تقرری یا پھر کسی دوسرے آفیسر کو اضافی چارج حوالہ نہ ہونے سے ادارہ کے مالی معاملات بھی ٹھپ ہوگئے ہین اس حوالے سے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر ملک محمد نوید اعوان ، جنرلسیکرٹری سید وقار شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر بلدیاتی ادارہ اس وقت افراتفری کا شکار ہے کئی افسران اپنی ملازمت کے دورانیہ سے قبل تبدیلی پر سراپا احتجاج بنے بیٹھے ہیں اور کئی افسران عدالتوں سے حکم امتناعی پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تو دوسری طرف اکثر بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں اور ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ کے لیے در بدرٹھوکریں کھارہے ہیں
لیکن لوکل گورنمنٹ کے حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگیتی کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹر فنانس کو تبدیل کرنے کے کئی روز بعد بھی اب تک تقرری نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ڈائریکٹر فنانس میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی تقرری کا آرڈر آج جاری نہیں کیا گیا تو کسی بھی وقت لو کل کونسل بورڈحیات آباد کے سامنے بلدیاتی ملازمین احتجاجی دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان