مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا باب بند

پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے درمیان چلنے والی بات چیت ختم ہو گئی ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی بجائے کسی اور کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کیلئے تلاش شروع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق سابق کوچ مکی آرتھر کا اس وقت انگلش کائونٹی کیساتھ طویل مدت کا معاہدہ ہے جس کو فوری طور پر ختم کرنا مکی آرتھر کیلئے مشکل ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی بجائے بطور مکی آرتھر کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی بھی بات کی مگر یہ بھی ممکن نہ ہوسکا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت غیر نتیجہ خیز رہی ہے کیونکہ ان کا ڈربی شائر کائونٹی کے ساتھ طویل المدت معاہدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی