پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی برسبین میں بھرپور ٹریننگ، کل پریکٹس میچ کھیلے گی

دورہ آسڑیلیا پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد برسبن کے ایلن بارڈر فلیڈ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، اس موقع پر قومی ویمن کرکٹرز نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، اس موقع پر ٹیم کے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ بھی موجود تھے۔قومی ویمن ٹیم کل گورنر جنرل الیون کے خلاف پچاس اوورز کا پریکٹس میچ ایلن بارڈر فلیڈ میں کھیلے گی۔میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 0505 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسڑیلیا کا باقاعدہ آغاز سولہ جنوری 2023 سے برسین میں پہلے ون ڈے میچ سے کریگی ، پاکستان اور آسڑیلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ بھی برسبین میں اٹھارہ جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ نارتھ سڈنی میں اکیس جنوری کو کھیلا جائیگا

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد پاکستان اور آسڑیلیا کی درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ چوبیس جنوری کو نارتھ سنڈنی میں کھیلا جائیگا، دوسرا چھبیس جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ انتیس جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائیگا