پاکستان سپر لیگ 8

پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ منیجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں کہاکہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔