بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کی چمک ختم کردی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 51 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبرن سٹارز کو چار رنز سے شکست دیکر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز سکور کئے، سام ہین 73 اور جمی پیئرسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ کپتان عثمان خواجہ نے 24 رنز سکور کئے، میلبرن سٹارز کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ نتھن کولٹرنائل نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں میلبرن سٹارز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 184 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ چار رنز کے فرق سے ہار گئی تھامس راجرز نے 41، مارکس سٹوئنس نے 36ناٹ آئوٹ جبکہ ہیلٹن کارٹرائٹ نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، جیمز بیزلے نے ایک وکٹ حاصل کی، سام ہین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار