12 ویں جماعت

سوات: تھانے میں فائرنگ سے 12 ویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

مینگورہ شہر میں بنڑ پولیس سٹیشن میں زیر حراست 12 ویں جماعت کا طالب علم تھانے میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پولیس کے ساتھ تقرار کے باعث زیر حراست 12 ویں جماعت کے طالب علم کی تھانے میں فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ مینگورہ کے بنڑ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم عبید خان کوپولیس سے الجھنے پر حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق نوجوان سے پستول لیتے ہوئے گولی چلنے کے باعث اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور تین اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں 4 اہلکاروں ی مدعیت میں 4 اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم