بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے فائنل میں قدم رکھ دیا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے کوالیفائر میچ میں چار مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پرتھ سکارچرز نے سڈنی سکسرز کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز سکور کئے، سڈنی سکسرز کی جانب سے موسس ہینرکوئس 58 جبکہ جارڈن سلک 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے پرتھ سکارچرز کی جانب سے ڈیوڈ پینی نے تین، جیسن بیرنڈورف نے دو جبکہ ایرون ہارڈی اور اینڈریو ٹائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوررز میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، آشٹن ٹرنر نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ کیمرون بین کرافٹ نے 53 ناٹ آئوٹ بنائے، سڈنی سکسر کی جانب سے سین ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سڈنی سکسرز کی ٹیم اس شکست سے باہر نہیں ہوئی ہے اور اس کا اب مقابلہ دوسرے کوالیفائر جو رینیگیڈز اور برسبین ہیٹ کے درمیان کھیلا جائیگا کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا، اس مقابلے کیلئے سڈنی سکسرز کو سٹیون سمتھ کی خدمات بھی حاصل ہونگی جو آج نہیں کھیلے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف