وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک: سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے باعث ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں، غم زدہ خاندانوں سے دلی ہم دردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے، زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے، قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments