pir noor ul haq qadri 604x270 1

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دیتے ہوئے کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا- وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام اباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دیتے ہوئے کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا،

نورالحق قادری کے مطابق سندھ کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے چیلا رام کیولانی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز و4 سیکیورٹی اہلکار معطل

وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے بتایا کہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کا تعلق سندھ ہندو کمیونٹی سے ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کرتے ہوئے کسی قادیانی کو اقلیتی کمیشن کاممبر نہیں بنایا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پربمباری،انروا کے 6 اہلکار شہید

نور الحق قادری کے مطابق مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدالخبیرآزاد مسلم ممبر ہوں گے جب کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بہ لحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہوں گے اور سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کمیشن کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔