مرگی کی ادویات غائب

مرگی کی ادویات غائب، لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ

ویب ڈیسک :دیگر ادویات کے علاوہ خیبر پختونخوا میں مرگی کی ادویات کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر مرگی کی ادویات کی بلیک میں فروخت کی شکایات ہیں جس کی وجہ سے مرگی میں مبتلا مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں جن کے علاج کیلئے ادویات کا مسلسل استعمال لازمی ہے
لیکن جس طرح بیرون ممالک سے ادویات اور خام مال منگوانے کیلئے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ایل سی یعنی لیٹر آف کریڈٹ معطل ہے اس کے ساتھ مرگی کے مرض کی مختلف ادویات کی تیاری کیلئے بھی خام مال دستیاب نہیں جبکہ بیرون ممالک سے ادویات کی ترسیل بھی بند ہوگئی ہے اس تناظر میں پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ادویات کی قلت اور بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات ہیں، خام مال اور ادویات کی بندش سے مرگی کے مریضوں کو علاج میں مشکلات در پیش ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی