تمام منصوبوں کی تکمیل

اپیکس کمیٹی کا اجلاس: سی ٹی ڈی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کا فیصلہ

اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق تمام منصوبوں سمیت پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تمام منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سینٹرل اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، دہشت گردی کے واقعات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی سے متعلق تمام منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس اور سکیورٹی کیلئے ماضی میں منظور فنڈکی عدم دستیابی کے معاملے پر غور ہوا۔
اجلاس میں دیگر ممالک میں رائج سائبر اسپیس سے رہنمائی لینے کی تجویز پیش کی گئی، دیگر ممالک میں دہشت گردی سے متعلق ‘ایس اوپیز’، ضابطوں سے رہنمائی لینے کی تجویز پیش کی گئی۔
اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔ اپیکس کمیٹی نے تجویز دی کہ مشاورت ہو تاکہ ہنگامی صورتحال میں افواہوں، گمراہ کن اطلاعات کا تدارک ہوسکے ۔
اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ آپریشن کے دوران حساس معلومات بھی میڈیا پر نشر ہوجاتی ہیں، نشر معلومات سے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نشر معلومات سے سکیورٹی آپریشن پر اثرات بھی مرتب ہوسکتےہیں، نشر معلومات سے آپریشن کرنے والے افسران، جوانوں کی زندگیاں خطرات سے دو چار ہوجاتی ہیں۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ میڈیا ہاؤسز، متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس حوالے سے مناسب طریقہ کار بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  رستم میں لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی