باڑہ میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی

باڑہ میں جیولرکی دکان میں ڈکیتی،ڈاکو لاکھوں کی نقدی ،زیورات لے اڑے

ویب ڈیسک: باڑہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس کی موجودگی میں دن دیہاڑے جیولری کی دکان سے گن پوائنٹ پر 33 لاکھ روپے اور 25 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ڈکیتی کے خلاف انجمن تاجران باڑہ اور باڑہ سیاسی اتحاد نے خیبر چوک باڑہ بازار میں دھرنا دیتے ہوئے پاک افغان شاہراہ بند کردی، باڑہ بازار میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار نو مسلح افراد رحمت نامی جیولر کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 33 لاکھ روپے اور 25 تولہ سونا لے لوٹ کر ہوائی فائرنگ رکتے ہوئے فرار ہوگئے
مقامی لوگوں نے کہا کہ ڈکیتی کے وقت یہاں مقامی پولیس بھی موجود تھی اور دکان مالک نے انہیں کہا کہ ڈاکو دکان میں سونا اور رقم لے کر فرار ہوگئے یا تو آپ ان پر فائر کریں یا اسلحہ ہمیں دیں تاکہ ہم ان پر فائرنگ کریں جس پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں فائرنگ کا اختیار نہیں، واقعہ کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اقبال آفریدی ، سابق ایم پی اے حاجی شفیق آفریدی ،دیگر شخصیات باڑہ خیبر چوک پہنچ گئیں اور پاک افغان شاہراہ کو خیبر چوک باڑہ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ تاجریونین کے رہنماؤں نے اپنے سات مطالبات کے انتظامیہ کے سامنے پیش کردیئے ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا