شمالی وزیرستان میں جھڑپ

شمالی وزیرستان میں جھڑپ،2جوان شہید ،2 دہشتگرد مارے گئے

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقہ اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر طریقہ سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جب کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے