افغانستان میں آپریشن

افغانستان میں آپریشن،داعش برصغیر کے امیر سمیت3کمانڈرز ہلاک

ویب ڈیسک : طالبان کے آپریشن میں داعش برصغیر کے سربراہ اعجاز امین آہن گر سمیت تین اہم کمانڈرز مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے رواں ہفتے انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں داعش خراسان کے اہم کمانڈرز کو ہلاک کردیا جب کہ ایک کمانڈر کو حراست میں لیکر اسلحہ اور گولہ بارود بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ طالبان کی سکیورٹی فورسز نے کابل میں داعش کے عسکری ونگ کے 2 اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا جس میں سے ایک قاری فتح ہے جو امیر الحرب بھی رہا اور آپریشن چیف تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ قاری فتح کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ اس نے سفارتخانوں، مساجد اور دیگر کو نشانہ بنایا۔ ۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ ایک اور کارروائی میں داعش برصغیر کے امیر 55 سالہ اعجاز امین المعروف ابو عثمان الکشمیری بھی مارا گیا جو کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ میں خود کش حملہ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع