باڑہ آکاخیل میں حملہ

باڑہ آکاخیل میں گھر پر حملہ، خاتون جاں بحق،دو زخمی، حملہ آورمارا گیا

��ویب ڈیسک: باڑہ آکاخیل میں پولیس اہلکار کے گھر پر حملے کے نتیجے حملہ آور اور خاتون جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار اور خاتون زخمی ہو گئیں واقعات کے مطابق باڑہ کے نواحی اکاخیل کے علاقہ میلورڈ میر ولی پولے میں خیبر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مغرب آفریدی کے گھر پر اختر جان ولد زمان معروف خیل اکاخیل نے ساتھیوں سمیت حملہ کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس انسپکٹر نے بھی فائرنگ کی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس اہلکار مغرب آفریدی سمیت دو خواتین اور ایک حملہ آور زخمی ہوئے
حملہ آور جس کی شناخت آختر جان ولد زمان خان کے نام سے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی پولیس اہلکار مغرب اور خواتین کو فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر پولیس اہلکار مغرب آفریدی کی والدہ بھی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس اہلکار مغرب کے بھائی کو بھی نامعلوم افراد نے بے دردی قتل کردیا گیا تھا، سی ٹی ڈی وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کرکے اپنے ساتھ لے گئی

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند