بنوں خاتون نے خود کشی کرلی

بنوں،خاتون نے خود کشی کرلی، دیگر واقعات میں چار افراد قتل

ویب ڈیسک:خاتون نے خود کشی کرلی، دیگر واقعات میں چار افراد قتل کر دیئے گئے ، خود کشی کی واردات تھانہ میرا خیل کی حدود میں رو نما ہو ئی جہاں بیتلی میراخیل میں مبینہ طور پر زوجہ شاہ دراز خان نے نامعلوم وجوہات پرگھر کے اندر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ، پولیس نے شیردراز ولد ایاز خان سکنہ مندوری پتال شاہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا، تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع کوٹ مہتر غوریوالہ میں جائیداد تنازعہ پر مبینہ ملزم عامر خان ا ور محسن خان پسران لائق زمان ساکنان کوٹ مہتر نے دُکان آباد خان میں فائرنگ کرکے شیرزمان ولد نصیب خان سکنہ کوٹ مہتر غوریوالہ کو قتل کر دیا ، پولیس نے مقتول کے والد نصیب خان ولد میرغلام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ٹائون شپ کی حدود میں مٹکی بیزن خیل میں واحد اللہ ولد سوداد خان پستول صاف کر نے میں مصروف تھے کہ اچانک پستول چل گئی جس سے وہ شدید زخمی گئے جنہیں علاج کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے ، تھانہ جانی خیل میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی گولیوں سے چلنی لاش ملی جسے نا معلوافراد نے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، لاش کی شناخت ہو نے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جس کی شناخت محمد سہیل ولد شیر بہادر سکنہ شبقدر ضلع چارسدہ کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی