مریم نواز کیخلاف توہین عدالت

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے دائر درخواست مسترد

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئی ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا کی جانب سے مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، مریم نواز نے چھ موقعوں پر توہین عدالت کی ہے ، یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے دائر نہیں کی ، مجھے مشہوری کی ضرورت بھی نہیں ہے، ہمیں توہین عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے، پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد ازاں جاری کردیا گیا، فیصلے میں عدالت نے مریم نواز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق