افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز، شاداب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان ٹیم کے ساتھ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم، محمد رضوان، اور شاہین آفریدی کو ریسٹ دینے کا فیصلہ، شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اعظم خان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر، زمان خان، افتخار احمد، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی