کرائسٹ چرچ ٹیسٹ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے جیت لیا

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود سری لنکا کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے شکست ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1ے برتری حاصل کر لی۔ کرائسٹ چرچ میں 9 مارچ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگکا فیصلہ کیا۔ ڈیموتھ کارونارتنے کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 355 رنز بنائے۔ کوسال مینڈس 87 اور کپتان ڈیموتھ کارونارتنے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹم ساؤدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میٹ ہینری نے 4 اور مائیکل بریسویل نے 1 وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 373 رنز بنائے جس میں ڈیرل مچل کی 102 اور ٹام لیتھم کی 67 رنز کی شاندار اننگز شامل تھیں۔ اسیتھا فرنینڈو نے 4 ، لہیرو کمارا نے 3، کسون رجیتھا نے 2 جبکہ پربھات جے سوریا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا نے 18 رنز کے ٹریل کے ساتھ دوسری اننگ شروع کی اور 302 رنز بنائے جس میں اینجلو میتھیوس نے 115 رنز کا اضافہ کیا۔ بلیئر ٹیکنر نے 4، میٹ ہینری نے 3 جبکہ کپتان ٹم ساؤدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے 284 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر پورا کر کے 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ کین ولیمسن 121 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیرل مچل نے 81 رنز بنائے۔ میزبان نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر