قومی ٹیم کی کپتانی

قومی ٹیم کی کپتانی اعزاز ہے، شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو افغانستان کے خلاف تین ٹی 29 میچز کی سیریز کے لئے کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قیادت میرے لئے اعزاز ہے نئی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت کے لئے پرجوش ہوں۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے زبردست میچز کے ذریعے ہماری بہترین تربیت ہو رہی ہے اور یہ ٹورنامنٹ ہماری تیاری میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوگا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی تاکہ سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی امیدوں پر بھی پورا اتر سکیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر