فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئندہ خواتین کے ورلڈ کپ میں انعامی رقم 2019 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو گی۔

خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئندہ خواتین کے ورلڈ کپ میں انعامی رقم 2019 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو گی۔ تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد کیگالی میں فیفا کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انفینٹینو نے کہا کہ انعامی رقم کے ساتھ ساتھ تیاریوں اور کلبوں کے لیے معاوضہ کی مجموعی رقم 152 ملین ڈالرز ہوگی۔ یہ 2019 میں $50 ملین سے تین گنا زیادہ ہے۔ جولائی اور اگست میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019 کے ایڈیشن 24 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں جو فرانس میں منعقد ہوا تھا اور امریکہ نے جیتا تھا۔32 ٹیموں پر مشتمل 2022 مردوں کے ورلڈ کپ میں 440 ملین ڈالر کی انعامی رقم کے مقابلے میں یہ تعداد اب بھی کم ہے۔ انفینٹینو نے ”فیفا صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بدقسمتی سے، یہ پوری صنعت میں ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کو اس سلسلے میں مزید کام کرنا ہوگا۔” دریں اثنا، انفینٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے سعودی ٹورسٹ بورڈ کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی